ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / 23اگست سے شروع ہونے والے پی یوکالجوں کے لئے محکمہ تعلیمات نے جاری کیں گائیڈ لائنس

23اگست سے شروع ہونے والے پی یوکالجوں کے لئے محکمہ تعلیمات نے جاری کیں گائیڈ لائنس

Thu, 19 Aug 2021 18:34:49    S.O. News Service

بھٹکل:19؍اگست (ایس اؤ نیوز)ریاست بھر میں 23اگست سے پی یوکالجوں کی شروعات کو لےکر پی یو بورڈ نے گائیڈ لائنس جاری کرتےہوئےکہاہےکہ جن اضلاع میں 2فی صد سے بھی کم کورونا پوزیٹی ویٹی ریٹ ہوگا وہاں کالجوں کو شروع کیا جائے ۔ ہفتہ میں پی یواول اور دوم کو دو بیچوں میں تقسیم کرکے بیک وقت کلاسوں کو شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ہفتہ کے پہلے تین دن 50فی صد طلبا اور بقیہ تین دنوں میں 50فی صد طلبا کو جسمانی کلاسوں کا اہتمام کرنے کو کہاگیاہے۔ 50 فی صد طلبا جو تین دن گھروں میں رہیں گے انہیں آن لائن کلاس لینے کی بات کہی گئی ہے۔ گائیڈ لائنس میں کہاگیا ہے کہ طلبا کی  تعداد 100سے کم ہونی چاہئے۔ پڑھائی کے کمرے وسیع ہیں تو ہی ہفتہ کے سبھی دن کلاس چلا سکتے ہیں۔ کالج کے صحن میں جسمانی فاصلوں کا اہتمام لازمی ہونےکی بات کہی گئی ہے۔

کالج کےپرنسپال اور اسٹاف لازمی طورپر ٹیکہ لگوائیں ہوں ، کالج آنے والے طلبا کے والدین کی منظوری ضروری ہے۔ طلبا  کی کورونا رپورٹ نگیٹیو ہونی چاہئے۔ پرنسپال اور لکچررس، طلبا کے درمیان میں گائیڈلائنس کی خلاف ورزی نہ ہو اس کی نگرانی کریں۔ ماسک اور سانی ٹائزیشن کا استعمال لازمی ہوگا۔ کالج شروع کرنے سے پہلے کمرے اور صحن کا سانی ٹائزیشن ضروری ہونے کی بات کہی گئی ہے۔

اگر کسی عمارت کو کووڈ کے لئے استعمال کیاگیا ہے تو اس کو دو دو مرتبہ سانی ٹائزیشن کرنا چاہئے۔ اجتماعی عبادتیں ، کھیل جیسی سرگرمیوں کےلئے کووڈ گائیڈ لائنس کا قانون نافذ ہوگا۔ طلبا جس گیٹ سے داخل ہوتے ہیں وہاں تھرمل اسکیانر اور سانی ٹائزر کا ہونا لازمی ہونےکی بات گائیڈ لائنس میں کہی گئی ہے۔


Share: